اپوزیشن میں منگل،منگل ہی رہتا ہے،اقتدار میں دن بہت ہی کم ،اپوزیشن میں زیادہ لگتے ہیں، شیخ رشید
جناب وزیراعظم صاحب!پسے ہوئے طبقے کیلئے ریلیف دینا ہو گا،آئی ایم ایف تو کچھ نہ کچھ کہتے رہتے ہیں،اس کی پرواہ نہ کی جائے،وفاقی وزیر داخلہ
میرے سو کارکنان لاپتہ ہوں تو کیا وزیراعظم سے نہ پوچھوں؟پارلیمنٹ میں جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کی بجائے کسانوں اور مزدروں کو ہونے چاہئیں،خالد مقبول صدیقی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
اسلام آباد(امروز ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے اپوزیشن میں منگل،منگل ہی رہتا ہے،اقتدار میں دن بہت ہی کم ، اپوزیشن میں دن بہت لگتے ہیں،
حکومت کے پاس صرف ڈھائی سال رہ گئے ہیں،انہی ڈھائی سالوں میں حکومت کو غریبوں کے بارے میں کچھ کرنا ہو گا،مارچ میں ہی پاکستان کا خواب دیکھا،تعمیر پاکستان عمران خان کے زریعے ہی ہو گا۔ہفتے کو قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سترہ سالوں میں پہلی مرتبہ زر مبادلہ کے ذخائر سرپلس ہوئے،
وزیراعظم صاحب،پسے ہوئے طبقے کیلئے ریلیف دینا ہو گا،آئی ایم ایف تو کچھ نہ کچھ کہتے رہتے ہیں،اس کی پرواہ نہ کی جائے۔کنوینئر متحدہ قومی موومنٹ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میرے سو کارکنان لاپتہ ہوں تو کیا وزیراعظم سے نہ پوچھوں؟پارلیمنٹ میں جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کی بجائے کسانوں اور مزدروں کو ہونے چاہئیں،
جاگیرداروں کی مفاد کی بجائے کسانوں کیلئے قانون سازی کی جائے،وزیراعظم پر آج اتحادیوں نے مکل اعتماد کا اظہار کیا ہے،ہمارے ہاتھ صرف لینے کیلئے نہیں دینے کیلئے بھی ہیں،کراچی آج رہنے کے قابل نہیں،ملک کے دیگرعوام کی طرح کراچی کی عوام کو بھی وزیراعظم سےتوقعات ہیں۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما ووفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اتحادی جماعتیں حکومت کی طاقت ہوا کرتی ہیں،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اتحادیوں کو ہمیشہ اپنے ساتھ پائیں گے،ملک میں الیکشن ریفارمز کی ضرورت ہے۔